بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے الگ الگ حادثات میں مجموعی طور پر آٹھ افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ این، 25 پر سوراب کے علاقے نغاڑ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار کراچی سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب واشک کی سب تحصیل ناگ اور پنجگور کے درمیان دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین افراد جھلس کر جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے زخمی اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا ہے۔