بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ چودہ ستمبر 2025 کے دوپہر 12 بجے کے قریب کولواہ کے علاقے ڈاک کے مقام پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاکہ واضح رہے قابض پاکستانی فوج ڈرونز اور جاسوسی کیمرے فضا میں اڑا کر گزشتہ رات سے مختلف مقامات پر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور آج صبح چالیس سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے کولواہ کے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کی املاک کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور نذرآتش کیا، نہتے عوام کو انتہائی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جن میں بزرگ خواتین بھی شامل تھیں۔
مزید کہاکہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آپریشن میں شریک قابض پاکستانی فورسز کے قافلے کو واپسی پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔