بلوچستان کے پنجگور کے علاقے پرانا پروم کراس کے قریب سے ایک جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے پرانا پروم کراس کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت اسداللہ ولد حاجی عبدالخالق سکنہ دز پروم حال چتکان کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے 9 ستمبر 2025 کی رات کو پنجگور کے علاقے دز پروم کے رہائشی اسد اللہ ولد حاجی عبدالخالق کو پاکستانی فورسز نے پنجگور سے ان کی گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔