واشک حملے میں قابض پاکستانی فوجی قافلے کی سکیورٹی پر مامور 4 ایف سی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

126

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دس ستمبر کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے واشک کے علاقہ پّتک میں سی پیک روڈ پر قابض  پاکستانی فوجی قافلے کی سکیورٹی پر تعینات فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو دو مختلف مقامات پر حملوں میں انتہائی قریب سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار  موقع پر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوری بعد قابض پاکستانی فوج کو فضائی مدد فراہم کی گئی اور ہنگامی صورت میں ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ تاہم سرمچار کامیاب کاروائی کے بعد باحفاظت نکلنے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ واشک میں قابض پاکستانی فوجی قافلے کی سکیورٹی پر مامور ایف سی کے دستوں کو حملے میں نشانہ بناکر چار اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنایا جائے گا۔