زہری و قلات میں فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں کی پروازیں

151

بلوچستان کے علاقے زہری اور قلات میں پاکستانی فوج کی آپریشن، فورسز کی گاڑیوں میں پیش قدمی، فضائی کمک حاصل

خضدار کے علاقے زہری کے علاقوں میں پاکستانی فورسز پیش قدمی کررہے ہیں۔ خضدار شہر سے فوج و دیگر فورسز کے قافلوں کو زہری کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے جبکہ گزان اور انجییرہ کے علاقوں میں فورسز اور ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کو پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دریں اثناء قلات کے علاقے زاوہ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح فورسز نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جس کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے اگست کے مہینے سے زہری شہر و گردنواح کے علاقے بلوچ آزادی پسندوں کے کنٹرول میں ہیں جہاں مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں سمیت شہر میں گشت کرتے ہوئے مسلح آزادی پسند دیکھے گئے ہیں۔

گذشتہ دنوں زہری میں پاکستان فوج کی جانب سے جیٹ و ڈرون طیاروں سے دو مقامات پر بمباری کی گئی جن میں عام علاقائی افراد نشانہ بنیں۔ بمباری میں مارے جانے والے افراد نے خواتین و بچے بھی شامل تھیں۔

گذشتہ شب سوراب اور قلات میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اس دوران کسٹم کے گاڑیوں و اہلکاروں کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے موصول ہوئیں۔