خاران: مسلح حملے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے چار افراد ہلاک

189

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے سربراہ، حافظ ممتاز، کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں چار افراد ہلاک اور پانچ سے چھ دیگر افراد کو اغواء کر لیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت جنگی خان، سید خان، حسرت اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حافظ ممتاز، جس کی قیادت میں یہ گروہ کام کرتا ہے، عوام میں “ڈیٹھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بلوچستان میں ڈیٹھ اسکواڈ ایسے مسلح گروہ ہیں جن پر حکومتی حمایت کا الزام لگایا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ قوم پرستوں کے حامی افراد کو نشانہ بنانے، ماورائے عدالت قتل، اور جبری گمشدگیوں میں ملوث ہیں۔

اب تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، ماضی میں ان جیسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔