گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

145

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے رہائشی ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت پزیر ولد حاجی ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے رہائشی ہیں۔ انہیں پاکستانی فورسز نے گوادر سے 9 اگست کو گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حراست کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پزیر تیل کے کاروبار سے وابستہ تھے اور جیونی میں تیل کی ترسیل کے لیے بطور ڈرائیور کام کر رہے تھے۔