بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقہ کنڈاسول میں سبزکی آپ کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کنڈاسول گوادر میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی افواج کو نشانہ بنایا جائے گا۔