گوادر میں ایک شخص جبری گمشدگی کا شکار، مستونگ سے لاپتہ تین نوجوان بازیاب

34

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے، جب کہ مستونگ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان چار سال بعد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی عبدالحمید ولد امام بخش کو 5 اگست کو ان کے گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔ جس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک عرصے سے جاری ہیں، جن پر انسانی حقوق کی مقامی و بین الاقوامی تنظیمیں مسلسل تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

دوسری جانب مستونگ کے تحصیل کردگاپ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان زاکر احمد سرپرہ، راشد احمد سرپرہ اور جاوید احمد سرپرہ چار سال کے طویل لاپتہ عرصے کے بعد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔