بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے علاقے تلکان میں گزشتہ رات ریاستی پشت پناہی میں سرگرم مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے جنگیان بلوچ کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ رات گئے کیا گیا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں۔
یاد رہے کہ جنگیان بلوچ کے گھر پر اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ حملے کیے جا چکے ہیں، جن کا الزام پاکستانی فوج کے زیر سایہ کام کرنے والے ڈیتھ اسکواڈ گروہوں پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔
بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران ڈیتھ اسکواڈز اور ریاستی اداروں پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں، جن میں جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل، اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔