پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع کیچ کی علاقے شاہرک میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان فراز میار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب فوجی اہلکاروں نے محلے کا محاصرہ کیا، گھر کی تلاشی لی اور فراز میار کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
فراز میار کے جبری گمشدگی کے خلاف اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے احتجاجاً چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روٹ کو بند کر دیا ہے۔ سی پیک روٹ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان اور تنظیمیں طویل عرصے سے ان واقعات کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہیں۔