کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور لاپتہ

47

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغواء کرلیا، یہ واقعہ زوندان کیمپ کے قریب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، ندیم ولد سلیم، سکنہ گلی بلیدہ کو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے روکا، زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کہ اغواء کار سادہ لباس میں تھے مگر ان کے پاس جدید اسلحہ تھا اور ان کے انداز و رویے سے واضح تھا کہ ان کا تعلق سرکاری حمایت مسلح گروہ “ڈیتھ اسکواڈ” سے ہیں۔

بلوچستان میں “ڈیتھ اسکواڈ” ایسے غیر رسمی مسلح گروہوں کو کہا جاتا ہے جو ریاستی اداروں حمایت سے سرگرم ہوتے ہیں۔ ان کا مقصد مخالف سیاسی کارکنان، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ یہ گروہ عموماً سادہ لباس میں کام کرتے ہیں۔