کیچ: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی ٹرک نذرآتش

144

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک کو اُس وقت نذرِ آتش کر دیا جب وہ پاکستانی فوج کے لیے لکڑیاں لے جا رہا تھا۔

یہ واقعہ اتوار کے روز زامران کے علاقے تگران میں پیش آیا، مقامی ذرائع کے مطابق، ٹرک فوجی چوکیوں کے لیے ایندھن کے طور پر لکڑی لے جا رہا تھا جب اسے راستے میں روکا گیا۔ اور ٹرک کو آگ لگا دی گئی۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملے ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں۔