کیچ: پاکستانی فورسز کا عام آبادی پہ بمباری، کمسن بچہ جاں بحق

32

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں مسلح افراد نے کپٹین جھانگیر کے گھر پر قائم فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے کے دوران فورسز کی جانب سے عام آبادی پر اندھا دھند شدید مارٹر گولے داغے گئے، جن کے نتیجے میں ایک کمسن دس سالہ بچے جانبحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے مارٹر گولے عام رہائشی علاقوں میں فائر کیے۔

مارٹر گولے ایک کمسن بچے، محمود ولد عبدالغفور، جو گومازی کا رہائشی تھا، جانبحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔