کیچ: پاکستانی فورسز پر بم حملہ

66

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران جابشان میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت چوکی کے قریب پیش آیا جب اہلکار چوکی کے لیے پانی لے جا رہے تھے۔

تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم دو اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر اس نوعیت کے حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔ تاہم، اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔