بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب ایک شخص کو لاپتہ کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، محسن شاہوانی ولد دین محمد شاہوانی کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب محض چند روز قبل اسی علاقے، کلی قمبرانی سے چار دیگر افراد کو بھی اسی طرز پر اغواء کیا گیا تھا، جن میں شیرباز بنگلزئی ولد امام بنگلزئی بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک عرصے سے جاری ہے، اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پر مسلسل تشویش کا اظہار کرتی آئی ہیں۔