کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر بم دھماکہ

105

کوئٹہ میں منگل کے روز ایک دھماکے میں پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گشت پر مامور اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی سمیت قریب سے گزرنے والی ایک سول گاڑی بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے تاحال نقصانات کے بارے میں فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔