کوئٹہ: مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ ضبط کرلیا

476

کوئٹہ میں مسلح افراد نے میاں غنڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم بعد ازاں اہلکاروں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی گشت پر مامور تھے کہ مسلح افراد نے انہیں گرفتار کرکے ان سے اسلحہ چھین لیا۔

تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔

ماضی میں اس طرح کے نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔ تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔