پولیس حراست میں موجود غفار قمبرانی کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، کوئٹہ میں پولیس کے ہاتھوں تھری ایم پی او اور بعد ازاں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار نیشنل پارٹی سے وابستہ سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن عبدالغفار قمبرانی آج جیل سے رہا ہو گئے۔
عبدالغفار قمبرانی کو رواں سال 6 اپریل کو پاکستانی فورسز اور پولیس نے ایک چھاپے کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
بعد ازاں انہیں دیگر بی وائی سی قیادت کے ہمراہ تھری ایم پی او کے تحت ہدہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
عبدالغفار قمبرانی سے قبل ان کی بیٹی بیبو بلوچ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا تاہم بیبو بلوچ تاحال ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر بی وائی سی قیادت کے ساتھ پولیس حراست میں ہیں اور مختلف مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔