کوئٹہ: خاران کا رہائشی طالب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

22

خاران کے علاقے گھروک سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم فواد سیاپاد ولد عطاالرحمن سیاپاد کوکوئٹہ سول ہسپتال کے قریب سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، فواد سیاپاد کو فورسز کے اہلکاروں نے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو تاحال ان کی موجودگی یا مقام کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کئی دہائیوں سے جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹس ہورہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ہزاروں بلوچ سیاسی کارکن، طلبہ، اساتذہ اور عام شہری جبری طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں۔ متاثرہ خاندان برسوں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔