کوئٹہ جبری لاپتہ وکیل بازیاب

1

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ایڈوکیٹ حکیم بلوچ بازیاب ہوگئے ہیں۔

گذشتہ ماہ 23 جولائی کو بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان وکیل حکیم بلوچ کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

ان کی گمشدگی کے خلاف سماجی حلقوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور وکلا برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا، تاہم وہ آج بازیاب ہوگئے ہیں۔