کوئٹہ: جبری لاپتہ افراد کے لیے احتجاجی کیمپ کو 5907 دن مکمل

13

بلوچستان میں ‏جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5907 ویں روز جاری رہا۔

نشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ایڈوکیٹ شاہ زیب بلوچ سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی، اور احتجاج میں حصہ لیا، انہوں نے جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، اور جبری گمشدگیوں کے سلسلے کا فوری خاتمہ کیاجائے۔