کوئٹہ: بیوٹمز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی بھائی سمیت جبری لاپتہ

36

12 اگست 2025 کی علی الصبح تین بجے کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے افنان ٹاؤن میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی اور ان کے چھوٹے بھائی جبران احمد کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکان کو سیل کر دیا اور کسی کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی۔

اہلکاروں نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بھائیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ جس کے بعد سے انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

ڈاکٹر عثمان قاضی بیوٹمز میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ جِبران احمد ایم فل اکنامکس کے طالب علم ہیں۔