کراچی: پاکستانی فورسز نے سردار یوسف قلندرانی کو جبری لاپتہ کردیا

192

یوسف قلندرانی کو پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات کراچی سے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب میر یوسف قلندرانی جو کہ قلندرانی قبیلے کے سردار علی محمد قلندرانی کے بیٹے ہیں کو فورسز نے کراچی سے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا۔

یوسف قلندرانی کے بھائی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر بھائی کا فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی موجودگی میں یوسف قلندرانی کو فورسز نے حراست میں لیا جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس خاندان کے گیارہ افراد پچھلے چودہ سال سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں جن میں یوسف قلندرانی کے تین بھائی اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔