بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
انتظامیہ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چند مقامی افراد نصب کی گئی بارودی سرنگ کو ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت زاہد چاکرانی اور وشو چاکرانی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کا نام سادا چاکرانی بتایا گیا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔