چمن میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن روغانی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، جس میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
واقعہ میں خواتین پولیو ورکرز محفوظ رہیں، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔