چار بیٹوں کی جبری گمشدگی، ہم ایک بار پھر اس اذیت سے گزرنے پر مجبور ہیں – سردار علی محمد قلندرانی

206

سردار علی محمد قلندرانی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ان کے بیٹے سردار یوسف قلندرانی کو پاکستانی فورسز اپنے ساتھ لے گئے، یہ پہلا سانحہ نہیں ہے جس کا ان کے خاندان نے سامنا کیا؛ پندرہ سال قبل ان کے تین بیٹے اور تیس سے زائد رشتہ دار تُوتک سے لاپتہ کیے گئے تھے جو آج تک واپس نہیں آسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ ایک بار پھر اسی اذیت ناک خواب کو جھیلنے پر مجبور ہیں، کوئی باپ اپنے چار بیٹوں کو جبری گمشدگی کے حوالے کرنے کا دکھ برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے میڈیا انسانی حقوق کے محافظوں اور ہر باضمیر آواز سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے بچوں سمیت تمام لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کریں۔