جمعہ کی شام پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک سے ایک نوجوان، محراب ولد منظور، کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پانچ مسلح افراد ایک ایگوزو گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور مغرب کے وقت نوجوان کو اسلحے کے زور پر زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اغواء کار ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تعلق رکھتے تھے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ کئی برسوں سے انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ قوم پرست اور انسانی حقوق کے ادارے یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ پاکستانی فورسز نے بلوچستان بھر میں مسلح گروہ تشکیل دی ہے جو لوگوں کو لاپتہ اور قتل کرنے سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔