پنجگور: جبری گمشدگی کے شکار شخص کی لاش برآمد

66

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے ایک پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عنایت اللہ ولد خیر محمد کے طور پر کی گئی ہے۔

عنایت اللہ کو گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں گاڑی سواروں نے اغواء کیا تھا، اہل خانہ کے مطابق “ڈیتھ اسکواڈ” کے اہلکاروں نے ان کے گھر سے اغواء کیا تھا۔

“ڈیتھ اسکواڈ” ایک غیر رسمی اصطلاح ہے جو بلوچستان میں متحرک ان حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جن پر جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ حکومت یا فورسز سرکاری طور پر اس اصطلاح کو تسلیم نہیں کرتے، تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں، صحافی اور متاثرہ خاندان اس گروہ کو متعدد واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ کئی برسوں سے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی مقامی و بین الاقوامی تنظیمیں بارہا تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔