بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کچھی میں پاکستانی فورسز کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جن میں پاکستانی فورسز کے صوبیدار سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
آج صبح کچھی کے علاقے کولپور میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھے۔
دریں اثناء کولپور ہی میں فورسز کی گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔
ادھر پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے اس وقت آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا جب فورسز کی گاڑی اپنی پوسٹ سے نکلی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے میں فورسز کے صوبیدار عبدالرزاق سمیت متعدد اہلکار ہوئے ہیں۔
حکام نے حملے کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔