پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام

28

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائےگی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

خیال رہے رواں سال بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرکے دو سو سے زائد پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔

بی ایل اے مجید برگیڈ کی جانب سے کی جانے والی یہ کاروائی خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا ۔ مذکورہ کاروائی کے باعث بلوچستان میں ٹرینوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی تھی ۔