ماما قدیر بلوچ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز، اسپتال منتقل

57

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی ہے، تنظیم کے مطابق اُن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں آرایہ اسپتال، کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ماما قدیر بلوچ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے والی سب سے توانا آواز ہیں، وہ گزشتہ 16 سالوں سے کوئٹہ میں ایک طویل احتجاجی کیمپ کی قیادت کررہے ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف انہوں نے کوئٹہ سے کراچی اور پھر کراچی سے اسلام آباد تک ایک طویل پیدل لانگ مارچ کی قیادت بھی کی، حالیہ دنوں شدید طبیعت کی خرابی کے باعث وہ تیسری مرتبہ اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

تنظیم نے بلوچ قوم سے ماما قدیر بلوچ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں شروع ہونے والی احتجاجی کیمپ آج بھی جاری رہا جہاں آج اس کیمپ کو 5897 مکمل ہو گئے، تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کیمپ کی قیادت کررہے ہیں۔

آج کوئٹہ میں مخلتف مکاتب فکر کے لوگوں نے کیمپ کا دورہ کرکے ماما قدیر بلوچ کی خیریت دریافت کی اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔