قلات: پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے میں شخص کو قتل کرکے لاش روڈ کنارے پھینک دی

189

پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک شخص کو جعلی مقابلہ میں قتل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مہلبی اور گرد و نواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے زیر حراست ایک شخص کو قتل کر کے روڈ کنارے پھینک دیا۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب مقامی ذرائع قلات میں فورسز کے آپریشن اور علاقے میں سخت سیکورٹی صورتحال کی اطلاع دے رہے ہیں۔

پاکستانی فورسز کا گذشتہ دو روز سے قلات کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن کررہی ہے۔

گذشتہ مہینے کے اواخر میں قلات ہی کے علاقے میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے بعد تین افراد کی لاشیں پھینک دی تھی جن کے چہروں پر تیزاب ڈال کر مسخ کردیا گیا تھا۔ لاشیں مسخ ہونے کے بعد تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔