قابض فوج سے جھڑپ میں سنگت زاہد بلوچ شہید ہوگئے – بی ایل اے

134

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچار سنگت زاہد صالح عرف واحد قابض پاکستانی فوج سے جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ 22 اگست کو تمپ کے علاقے تلوکان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچار تنظیمی کام کے سلسلے میں سفر کررہے تھے کہ اس دوران قابض فوج سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس جھڑپ میں قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ سرمچار زاہد صالح عرف واحد دلیری سے لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سنگت زاہد عرف کیپٹن واحد ولد صالح محمد کا تعلق کیچ کے علاقے تمپ کے نظرآباد سے تھا۔ اپنی جنگی صلاحیتوں کے حوالے سے ساتھیوں میں شہرت رکھنے والے سنگت زاہد نے 2014 میں بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کے لئے مسلح تحریک میں شمولیت اختیار کی۔

ترجمان نے کہا کہ شہید زاہد عرف واحد نے 2023 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور تمپ، زامران اور دشت کے محاذوں پر خدمات سرانجام دیں۔ وہ ایک کہنہ مشق ساتھی تھے جنہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ وطن کے نام وقف کردیا تھا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ شہید سنگت زاہد بلوچ کی قربانی اس بات کی گواہی ہے کہ قابض قوتوں کے خلاف جدوجہد کسی ایک فرد تک محدود نہیں بلکہ ایک قومی عزم ہے۔ شہیدوں کا مشن اور خواب زندہ ہیں اور سرمچار اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس جدوجہد کو مزید تقویت دیتے رہیں گے۔ بلوچ قوم اپنے شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ان کی راہ پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل تک بڑھتی رہے گی۔