صحبت پور اور ڈھاڈر میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

1

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب سرمچاروں نے صحبت پور کے علاقے گوٹھ زین العابدین کھوسہ میں ریاستی حمایت یافتہ افراد کے ٹھکانے کو گرینڈ لانچر گولے داغ کر اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا جس میں ایک کارندہ شدید زخمی ہوا۔

 دوستین بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں دشمن کے لئے سرگرم ایک جاسوس موبائل ٹاور کو آگ لگا کر اور فائرنگ کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ 

ترجمان کے مطابق مذکورہ ٹاور دشمن کو بلوچ عوام پر نگرانی اور جاسوسی میں مدد فراہم کر رہا تھا جسے ہمارے سرمچاروں نے ناکارہ بنا دیا۔

دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اور ہماری جدوجہد محض ردِعمل نہیں بلکہ ایک منظم اور ہماری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک قابض ریاست بلوچستان کی سرزمین سے نکل نہیں جاتی اور بلوچ قوم کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ملتا۔