سوراب کے قریب ٹریفک حادثہ، تین افراد جھلس کر جانبحق

61

زہری کراس کے قریب کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ٹرک اور تیل بردار گاڑی میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں واقع زہری کراس کے قریب ایک ٹریلر اور تیل بردار گاڑی کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جھلس کر جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

جانبحق افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے بتایا جاتا ہے، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔