سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان

62

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے شدید مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں خصوصاً جنوبی حصوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جس کے زیر اثر اگلے دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سندھ میں کراچی، حیدرآباد، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقامات پر بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس عرصے کے دوران بلوچستان کے علاقوں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔