بلوچستان میں ایک اور اسسٹنٹ کمشنر اغواء، زیارت کے اے سی کو بیٹے سمیت مسلح افراد نے اغواء کرلیا
بلوچستان کے ضلع زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر “اے سی” زیارت افضل باقی کو ان کے بیٹے سمیت اغواء کرلیا۔
واقعہ سیاحتی مقام زیزری میں پیش آیا جہاں اے سی زیارت نجی دورے پر موجود تھے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اے سی کے گن مینوں اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا، تاہم ان کی سرکاری گاڑی کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی اور واقعے میں ملوث عناصر کی شناخت بھی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بلوچستان میں سرکاری اہلکاروں کے اغواء کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، رواں برس 4 جون کو بھی بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو اغواء کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔
زیارت سے اغواء ہونے والے افضل باقی کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کی ہے، تاہم سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں