پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کوئٹہ سے زہری کے رہائشی عنایت اللہ نامی شخص کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آ سکے ہیں۔
جبری گمشدگی کے شکار نوجوان کے بڑے بھائی عزت اللہ نے واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ زہری کو 27 اگست کی رات تقریباً گیارہ بجے، گیس کالونی سریاب کسٹم کوئٹہ سے وردی میں ملبوس فورسز کے اہلکار حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔
عزت اللہ کے مطابق فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کا چھوٹا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔
عزت اللہ نے مزید بتایا کہ ان کے بھائی کو اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا سامنا کر چکا تھا، تاہم وہ بعد ازاں بازیاب ہو گئے تھے۔
عزت اللہ نے سیاسی و انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بھائی کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز بلند کریں اور ان کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔