زہری میں پاکستانی فوج پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاعات

433

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں آج پاکستان فوج کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زہری کے علاقے گزان، سوہندہ اور سنی میں پاکستان فوج کو شدید نوعیت کے تازہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملوں میں فورسز کو نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ تاہم گذشتہ دس روز سے زہری میں بلوچ آزادی پسند اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ان حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب گیارہ اگست کے روز بلوچ مسلح آزادی پسندوں نے زہری شہر میں عوام سے خطاب کیا، فورسز نے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی جہاں مختلف مقامات پر گھات لگائے مسلح افراد نے ان کو حملوں میں نشانہ بنایا۔