خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

213

پاکستانی فورسز نے خضدار شہر کے وحید شاہ چوک سے رحمت اللہ ولد عبدالکریم بڈانی کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

رحمت اللہ، جو زہری کے رہائشی ہیں، اپنے رشتہ داروں سے ملنے خضدار آئے ہوئے تھے، دو گاڑیوں میں سوار اہلکاروں نے انہیں اغواء کر لیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوششوں کو بھی پولیس نے مسترد کر دیا ہے۔