خضدار: ریاستی حمایت مسلح گروہ کے ہاتھوں دو نوجوان جاں بحق

1

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ ندگی میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اقبال ولد حکیم بلوچ اور نعیم ولد شئے محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اقبال کراچی یونیورسٹی میں بی ایس کا طالب علم تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد، جنہیں مقامی آبادی “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانتی ہے، نے نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مقامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے متعدد بار ڈیتھ اسکواڈ کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع کیچ کے علاقے تمپ کونشقلات میں ایک اور بلوچ نوجوان، اکمل بلوچ، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔