جعفر ایکسپریس حملہ: بلوچستان میں ٹرین سروس ایک ہفتے کے لیے معطل

43

بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے چلنے والی ٹرینوں کو سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 10 اگست سے پشاور سے کوئٹہ جانے اور 11 اگست سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو 15 اگست تک معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو بھی 16 اگست تک ملتوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران ریلوے ٹریک اور ٹرینوں پر متعدد دھماکے ہو چکے ہیں، جس کے بعد ٹرین سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسندوں نے قبول کی ہے۔

آج ہی کے روز بلوچستان ضلع مستونگ میں کوئٹہ پشاور بزریعہ پنجاب جانے والے ٹرین جعفر ایکسپریس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث ٹرین کے چھ بوکیاں پٹری سے اُتر گئے۔تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اگست میں بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور زمینی سفر پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔