تربت میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

35

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت شہر اور گرد و نواح میں اب سے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے در و دیوار لرز اٹھے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق جھٹکوں کے ساتھ ایک زوردار آواز بھی سنی گئی، جس کے بعد لوگ خوف میں گھروں سے سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں عارضی طور پر خوف کی فضا قائم ہوگئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت شہر سے 40 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا جب کہ زیر زمین گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔