تربت: جبری لاپتہ نوجوان دس ماہ بعد بازیاب

22

کیچ کے علاقے دازن تمپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہیل احمد ولد عبداللہ لشکراں بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ سہیل احمد کو 11 اکتوبر 2024 کو دازن تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا ، تاہم گزشتہ روز دس ماہ جبری لاپتہ کیے جانے کے بعد وہ بازیاب ہوگئے ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے ۔جبکہ دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر جبری گمشدگیوں کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔