بولان میں فوجی آپریشن جاری، ڈرون طیاروں کی پروازیں

1

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری، ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقہ مچھ و گردنواح آپریشن کی زد میں ہے۔

خیال رہے تین روز قبل مذکورہ علاقے میں پاکستان فوج کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی تھی تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

آج ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تک تاحال رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔