بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز دوپہر کے وقت مچھ کے علاقے گوْنی پرا اور اس سے متصل اردو باغ و ڈھاڈر کے پہاڑی مقامات کو پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔
طیاروں کی بمباری سے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ مبینہ طور پر پاکستان فوج سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے بلوچ آزادی پسندوں کو بمباری میں نشانہ بنانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔
تاہم دوسری جانب آزادی پسندوں کے جانے نقصانات کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔