بولان: غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل

15

کاروکاری کے الزام میں خاتون اور مرد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے بھاگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جارہا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیا۔

مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہے۔