بلوچستان میں تیل و گیس کا ایک اور منصوبہ آپریشنل ہوگیا

49

بلوچستان میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہوگیا۔

او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکس چینج کو خط لکھ کر جھل مگسی ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تکمیل اور افتتاح کا اعلان کردیا۔

ترجمان کے مطابق منصوبے سے یومیہ14ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 45بیرل تیل حاصل ہوگا۔

سوئی سدرن نے جھل مگسی تک 98 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی، گیس سوئی سدرن کمپنی کے نیٹ ورک میں شامل کردی گئی۔

خط کے مطابق منصوبے کا آغاز فروری 2024 میں حکومتی منظوری اور مراعات کے بعد کیا گیا، جھل مگسی فیلڈ میں دو کنویں ہیں اور یہ مشترکہ منصوبہ ہے۔