بلوچستان سیکیورٹی صورتحال: انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے بعد بینک سروسز بھی معطل

105

مستونگ میں حکام نے صوبائی حکم کے تحت تاحکمِ ثانی بینک سروسز معطل کر دی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں اس سے قبل موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی 31 اگست تک معطل کردی گئی تھیں، جبکہ صوبے سے پاکستان کے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروسز بھی گذشتہ روز بند کر دی گئیں۔

اسی طرح کراچی سے کوئٹہ، مکران اور کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی بس اور ٹرانسپورٹ سروسز بھی بند ہیں۔

سروسز کی معطلی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کاروبار، تعلیم اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، جب کہ بینکنگ کی بندش سے شہری مالی لین دین کرنے سے قاصر ہیں۔

مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی بحال کی جائے۔